خانیوال: فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ‘ تاجروں نے دکان سیل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
خانیوال ( نامہ نگار ) محکمہ فوڈ کی ٹیم کا قلی بازار میں چھاپہ ۔دکان سیل کرنے کی کوشش ۔قلی بازار کے تاجروں نے ہڑتال کرکے ٹیم کا گھیرائو کر لیا ۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ فوڈ کی چھاپہ مار ٹیم نے قلی بازار میں ایک کریانہ کی دوکان پر چھاپہ مارا اور دوکاندار کے 8سیب اور گاجروں کے مربعوں کے مرتبان توڑ دیئے ۔اور دوکان سیل کرنے لگے تو تاجر اکٹھے ہوگئے ۔تاجروں نے ٹیم کو بتایا کہ ہم مرتبان پر ایکسپائری تا ریخ کیسے لکھ سکتے ہیں۔ٹیم نے کوئی بات نہ سنی اور دوکان سیل کرنے لگے ۔جس پر قلی بازار کے تاجروں نے ہڑتال کر دی اور محکمہ فوڈ کی ٹیم جس میں ایک خاتون بھی شامل تھی گھیرائو کر لیا ۔ٹیم نے فوری 15پر کال کرکے مقامی پولیس کو بلالیا ۔جس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی حیدر عباس سپرا موقع پر پہنچ گئے اور معاملات کو کنٹرول کر لیا ۔قلی بازار کے صدر شیخ لطیف نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام معاملات کیلئے ضلعی انتظامیہ جس میں ڈپٹی کمشنر خانیوال ،اسسٹنٹ کمشنر خانیوال اور محکمہ فوڈ کے افسران کے ساتھ ہفتہ کے دن میٹنگ طے ہے ۔لہذا اس سے پہلے چھاپے مارنا حیران کن ہے ۔ٹیم کے واپس جانے کے بعد تاجروں نے ہڑتال ختم کرکے دوکانیں کھول لیں ۔