دوکوٹہ: بدمست اوباش کا ساتھیوں کے ہمراہ گھر پر دھاوا‘ خاتون سے زیادتی کی کوشش
دوکوٹہ(خبر نگار)نواحی موضع گھلو بستی ریت والی کے رہائشی تنویر حسین نے والد اور والدہ کے ہمراہ بتایا کہ بھائی کے گھر والے سوئے ہوئے تھے اوباش مشتاق کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہو گیا اورنے کمرے میں سوئی ہوئی میری بھابی شمیم مائی کو اسلحہ دکھا کر اس سے زبر دستی زیادتی کی کوشش کی جس پر شمیم مائی نے شور کیا تو تمام اہل خانہ کی آنکھ کھل گئی جس پر ملزم جو کہ شراب کے نشے میں دھت تھا اسلحہ لہراتا ہوا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا اور ایک گھنٹہ بعد دیگر ساتھیوں جو کہ نشے میں دھت تھے محمد اقبال ،محمد وقار ،اختر حسین ،گامے خاں ،محمد بخش ،ریاض اور دیگر پندرہ کس نا معلوم افراد کے ہمراہ اسلحہ ،کلہاڑیوں اور سوٹوں سے مسلح ہو کر دوبارہ ہمارے گھر پر دھاوا بول دیا مجھے میرے ضعیف العمر والد ،والدہ ،بھابی ،بھائیوں اور بچوں کا تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا خواتین کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتے رہے جس سے ان کے کپڑے پھٹ گئے اور وہ نیم برہنہ بھی ہو گئیں گھر کے دروازے بھی توڑ دئیے اور فرار ہو گئے متاثرین نے آئی جی پنجاب ،آر پی او ملتان اور ڈی پی او وہاڑی سے مطالبہ کیا کہ ملزموں کو گرفتار اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔