تفتیشی نظام بہتر بنانے کیلئے میگا میچ سافٹ ویئر لگانے کا فیصلہ
لاہور(نامہ نگار) صوبے بھر میں مقدمات کی تفتیش کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ملک کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب پولیس کے لئے 70 سکینراور جائے واردات سے شہادتیں اکٹھی کرنے ، فنگر پرنٹس ، خاکے اور دیگر شواہد کی فوری تصدیق کے لئے میگا میچ سافٹ ویئر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یہ فیصلہ سنٹرل پولیس آفس لاہور میںپنجاب پولیس میں کرائم ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم اور آئی ٹی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کی سربراہی میں اجلاس میں کیا گیا۔اس موقع پرآئی جی کو بتایاگیا کہ اب تک صوبے بھر سے 5لاکھ کرائم ڈیٹا کمپیوٹرائزڈ کر لیا گیا ہے۔