چونیاں میں وکلاءکے گھروں پر چھاپے پنجاب بار کونسل کا کل ہڑتال کا اعلان
لاہور(وقائع نگار خصوصی)مسز فرح اعجاز بیگ وائس چیئرپرسن، چوہدری عبدالسلام چیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی و دیگر ممبران پنجاب بار کونسل نے چونیاں پولیس کی وکلاءکے ساتھ بدتمیزی کی شدید مذمت کی ۔ لاہور ڈویژن کے وکلاءکل 25 مئی بروز سوموار مکمل ہڑتال کرینگے ۔
دہشت گرد تنظیموں کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے پر مجرم کو 10 سال قید
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے دہشت گردوں کو دھماکہ خیز مواد فراہم کرنے کے مقدمے میں ملوث مجرم ارشد کو دس سال قید کا حکم سنایا۔ مجرم کے خلاف 2012 میں تھانہ لاری اڈہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔