لاکھوں کے ڈاکے‘ چوریاں‘ مزاحمت پر کانسٹیبل کو گولی مار دی گئی‘ آٹھ کروڑ کی وارداتیں
لاہور + فیروز والا (سٹاف رپورٹر + نامہ نگار) ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے‘ زیورات سے محروم کر دیا جبکہ گجر پورہ میں ڈاکوﺅں کانسٹیبل کو گولی مار دی تفصیلات کے مطابق گجر پورہ کا کانسٹیبل ڈیوٹی سے فارغ ہوکر گھر جا رہا تھا کہ کوٹ خواجہ سعید کے قریب ڈاکوﺅں نے موٹر سائیکل موبائل نقدی چھین لی اور گولی مار دی جبکہ ڈاکوﺅں نے ٹاﺅن شپ کے علاقہ میں دکان سے 1لاکھ کی نقدی و مو بائل، ستوکتلہ میں6لاکھ ،برکی میں ڈھائی لاکھ ،مغل پورہ میں 2لاکھ 48ہزارنقدی و زیورات،گلشن اقبال میں 20ہزار ،لٹن روڈ میں 70ہزار نقدی و موبائل،چوہنگ میں لاکھ 10ہزار نقدی و موبائل اور باغبانپو رہ میں 1لاکھ 15 ہزارنقدی و موبائل چھین لیا شمالی چھاﺅنی ،سبزہ زار ، سمن آباد اور اسلام پورہ میں گاڑیاں جبکہ سول لائن ، ستوکتلہ ، پرانی انارکلی ،لٹن روڈ ،ڈیفنس بی ، فیکٹری ایریا ، ٹاﺅن شپ اور نواں کوٹ سے موٹر سائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔ دریں اثناءکالاشاہ کاکو کے قریب مسلح افراد ملز کے تالے توڑ کر 7 کروڑ روپے کا مال ٹرکوں پر لوڈ کرکے لے گئے۔ لاہور روڈ کی ملز سے ایک کروڑ روپے مالیت سکریپ چوری ہو گیا۔ ڈاکو گھر میں گھس کر 38 لاکھ کے زیورات‘ نقدی دیگر سامان لے گئے۔