ون ویلنگ سے منع کرنے پر ڈنڈے مار مار کر نوجوان ہلاک کر دیا
فیروز والا (نامہ نگار) ون ویلنگ کرنے سے منع کرنے پر بلا قصائی نے دیگر افراد کی مدد سے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے وار کرکے نوجوان محمد اشرف کو ہلاک اور عورتوں سمیت متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔ کوٹ عبدالمالک کی آبادی خاکی کے رہائشی اشرف‘ عبدالرشید دیگر افراد اپنے مہمانوں کے ہمراہ مکان کے باہر بیٹھے ہوئے تھے کہ بابر نامی نوجوان موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کر رہا تھا جسے منع کیا گیا۔ اس دوران بابر نے دیگر افراد اعجاز‘ بلا‘ افضال وغیرہ کو بلایا انہوں نے اشرف اور اسکے دیگر رشتہ دار مرد اور عورتوں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں اشرف شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال میں دم توڑ گیا۔