ساندہ سے مبینہ دہشت گرد، مال روڈ سے 4مشتبہ افراد گرفتار، تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل
لاہور(سٹاف رپورٹر) سکیورٹی اداروں نے ساندہ کے علاقہ سے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا اور اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ دہشت گرد سے ایک نقشہ بھی برآمد ہوا ہے۔ علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس نے مال روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب سے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ایک گرفتار شخص چارسدہ کا بتایا گیا ہے۔