ننکانہ صاحب: گھریلو ناچاقی پر بھائیوں سے ملکر بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا
ننکانہ صاحب (نمائندہ نوائے وقت) گھر یلو نا چاقی پر خاوند نے بھائیوں کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کو ہتھوڑے مار مار کر ہلاک کر ڈالا۔ گزشتہ روز تھانہ صدر ننکانہ کے نواحی گائوں نبی پور ڈیک کے رہائشی محمد ریاض کو اسکی بیوی بدنام زمانہ گروپوں سے تعلق رکھنے پر بیروزگار ہونے کی وجہ سے طعن و تشنیع کرتی تھی جس پر گزشتہ روز محمد ریاض نے اپنے بھائیوں منظور اقبال اور صالح کے ساتھ مل کر 4بچوں کی والدہ اپنی بیوی منداں بی بی کو سر پر ہتھوڑے مار مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔