یوٹیلیٹی سٹور میں ڈکیتی کے ملزموں کا سراغ نہ لگایا جا سکا

یوٹیلیٹی سٹور میں ڈکیتی کے ملزموں کا سراغ نہ لگایا جا سکا

لاہور(نامہ نگار)شمالی چھائونی کے علاقہ ضرار شہید پر واقع یوٹیلیٹی سٹور پر دو روز قبل عملہ سے موبائل فون، نقدی اور قیمتی اشیاء گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے والے ملزم تا حال گرفتار نہ ہو سکے ، شمالی چھائونی کے علاقہ میں ڈاکوئوں کا گروہ گزشتہ کئی روز سے سر گرم عمل ہے جس سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جاتی ہے۔