کوٹ رادھاکشن میں پولیس گردی کیخلاف متاثرین کا لیگی سیکرٹریٹ کے باہر مظاہرہ، خاتون کی خود سوزی کی کوشش

لاہور ( نامہ نگار) کوٹ رادھا کشن کے متاثر ہ خاندان نے پولیس گردی کے خلاف ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظا ہر ہ کیا ۔جہاں ایک خاتون نے خود سوزی کی کو شش کی ۔بتایاجاتاہے کہ کو ٹ رادھا کشن کے رہا ئشی 75سالہ اقبال ،نواز ،عابدہ پر وین ،مسعودہ مجید سمیت دیگر اہلحانہ نے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹریٹ کے باہر کوٹ رادھا کشن پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا۔