ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 5 زخمی

ٹریفک حادثات میں 4 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، 5  زخمی

لاہور+ فیروز والہ ( نامہ نگاران+ سٹاف رپورٹر)  مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں ایک خاتون سمیت  چار افراد ہلاک جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے ۔بتایا جاتا ہے کہ ملتان روڈ موڑ سمن آباد کے قریب دو روز قبل ویگن کی ٹکر سے زخمی ہونے والا چالیس سالہ نامعلوم شخص گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔  مانگا منڈی سٹاپ پر کھڑی خاتون زرینہ کو تیز رفتار کار نے کچل کر ہلاک کردیا۔  سگیاں پل کے قریب ایک پک اپ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس سے  ڈارئیور سمیت پانچ  افراد شبیر ،مولوی طارق ،کامران وغیرہ زخمی ہوگئے۔  پتوکی سے لاہور آنیوالا تاجر عزیز الرحمن تیز رفتار ٹرالے کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔  لاہور روڈ جوئیاں موڑ کے قریب تیز رفتار کار نے سڑک عبور کرتے ہوئے فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ محمود احمد خان کو ٹکر مار کر روند ڈالا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا۔