مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی + اپنے نامہ نگار سے) اعلیٰ عدلیہ میں ججز تعیناتیوں کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے اختیارات کے خلاف دائر درخواست کی سماعت 30 مئی تک ملتوی۔ ٭ جعلی پولیس مقابلہ کے مقدمہ میں ملوث سابق ایس ایس پی رانا قمر زمان سمیت 6 پولیس اہلکاروں ریاض احمد، منیر احمد اور خالد کے وارنٹ گرفتاری جاری۔ ٭ دھوکہ دہی سے لوکل بوٹ دینے پر میگاسٹور کے منیجر کے خلاف 50 ہزار روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر۔ ٭ سابق آرمی چیف ضیاء الدین بٹ کی طرف سے مراعات کی بحالی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی وزارت قانون کو نوٹس۔ ٭ لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ریسکیو 1122 کی تعیناتی کے خلاف ایک درخواست دائر۔ ٭ کنٹریکٹ پراسیکیوٹرز کی برطرفیوں کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پراسیکیوشن سے دو جون کو جواب طلب۔