قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر ایمبولینسوں کیخلاف بھی کارروائی ہوگی: سہیل چودھری

لاہور (سٹاف رپورٹر) قواعد و ضوبط کی خلاف ورزی کرنے والی ایمبولینس گاڑیوںکے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ایمبولینس میں مریض یازخمی نہ ہونے کے باوجودہوٹر اور ریوالونگ لائیٹس چلا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور حضرات کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیںسی ٹی او سہیل چوہدری نے کہا کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ اکثر ایمبولینسز قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی میں استعمال کی جاری رہی ہیں۔