راستے کا تنازعہ، 2 بھائیوں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا قتل

راستے کا تنازعہ، 2 بھائیوں کی فائرنگ سے 14 سالہ لڑکا قتل

فیروز والا (نامہ نگار) شرقپور روڈ پر واقع گائوں مراد کلاں میں راستے کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں عارف اور  ارشاد نے ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے زمیندار کے چودہ سالہ بیٹے ساجد حسین کو ہلاک کردیا۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ دو روز قبل ٹریکٹر ٹرالی گزرنے کے سلسلہ میں زمیندار صوبہ حسین اور عارف وغیرہ کے درمیان تلخ کلامی ہوئی مگر لوگوں نے مداخلت کرکے بچائو کروا دیا۔ اس رنج کی بناء پر عارف نے بھائی اور ساتھی کی مدد سے فائرنگ کرکے نوجوان ساجد حسین کو ہلاک کردیا۔