دو افراد کی پراسرار ہلاکت‘ خاتون کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

دو افراد کی پراسرار ہلاکت‘ خاتون کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد

لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور داتا دربار کے علاقہ میں3نامعلوم افراد پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا پولیس نے نعشیں پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھیجوا دی ہیں  تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ شملہ پہاڑی کے قریب اور داتا دربار کے قریب نامعلوم افراد کی نعشیں سڑک پر پڑی تھی جس پر راہ گیروں نے پولیس کو اطلاع دی علاوہ ازیں لاہور میں چوہنگ کے قریب نہر سے لڑکی کی نعش ملی ، پولیس کے مطابق لڑکی کو سر میں گولیاں ماری گئیں نعش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی گئی ہے ۔