جگہ جگہ ڈاکے چوریاں، شہری لاکھوں سے محروم، مزاحمت پر خاتون سمیت3 زخمی

جگہ جگہ ڈاکے چوریاں، شہری لاکھوں سے محروم، مزاحمت پر خاتون سمیت3  زخمی

لاہور+ فیروز والہ (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر خاتون سمیت 3 افراد  کو زخمی کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقے کشمیر روڈپر تین ڈاکوئوں نے شاہد کو گولی مار کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے  آفیسر کالونی میں پروین یونس کے گھر سے چار لاکھ  کی نقدی ۔  ڈیفنس اے میں اکرم  سے 24لاکھ روپے ، داتا دربار میں شان شاہد  کی دکان سے بیس لاکھ،  اسلام پورہ میں جعفری کے گھر چھ لاکھ جبکہ ابو بکر کے گھر سے آٹھ لاکھ  اسلم کی فیکٹری سے  چھ لاکھ مالیت کا سامان  امریکہ پلٹ باسط نثار سے سات لاکھ روپے ساندہ میں ساجد جنرل سٹور سے دو ڈاکو نوے ہزار کی نقدی لوٹ کر لے گئے ،شالیمار  میں ساؤتھ افریکہ پلٹ تنویر سے پچاس ہزار کی گلشن اقبال نشتر بلاک سے اسامہ محمود کی فیملی سے ایک لاکھ تیس ہزار ،عابد مارکیٹ  میں حمید ریاض سے پچاس ہزار ،اقبال ٹائون زینت بلاک میں سجاد سے ایک لاکھ تیس ہزار ، الفت علی سے پندرہ ہزار،شریف کی فیملی سے دو لاکھ کے زیورات و نقدی ،فیصل ٹائون میں خالد نواز سے ساٹھ ہزار،جوہر ٹائون میں اشرف سے دو لاکھ بیس ہزار روپے ،چوہنگ میں واقع سپر سٹور میں طلحہ خان سے ایک لاکھ،ہربنس پورہ میں عثمان سے ایک لاکھ کی نقدی اور لیپ ٹاپ ،شمالی چھائونی آفیسرکالونی میں اویس سے ایک لاکھ روپے  ان تمام سے موبائل و دیگر سامان لوٹ لئے ۔چورں نے اسلام پورہ میں نعیم اقبال ،پرانی انار کلی میں عمران ،شمالی چھائونی میں عمر ،غالب مارکیٹ میں روف کی کار جبکہ ڈیفنس میں جمشید ،فیصل ٹائون میں رفیق ،گارڈن ٹائون میں رفیق ،اقبال ٹائون میں طارق ،گلشن اقبال اور گلشن راوی سے بھی دو شہریوں کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں ۔  شاہدرہ 250 نمبر سٹاپ کے قریب ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل سوار کو روک کر لوٹ لیا نقدی موبائل چھین لیا مزاحمت پر  اسے بازو پر گولی مار کر زخمی کر دیا فرار ہو گئے۔ڈاکو شاہد کو گولی مار کر ڈیڑھ لاکھ روپے لے گئے، اکرم 20 لاکھ پروین سے 4 لاکھ لوٹ لئے