باغبانپورہ : منشیات فروش ماں، بیٹا گرفتار

لاہور (نامہ نگار) باغبانپورہ پولیس نے منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے منشیات فروش ماں ،بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔
 تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار کے احکامات پرایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ صفدر سجاد و دیگر اہلکاروں پر پولیس ٹیم نے  بشریٰ اوراس کے بیٹے ریاض کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے ڈیڈھ کلوچرس برآمد کر لی۔