بااثر مافیا کی شہری کے مکان پر قبضہ کی کوشش خواتین پر تشدد، اہل علاقہ کا احتجاج

لاہور ( نامہ نگار) جنو بی چھائو نی کے علاقہ میں قبضہ گر وپ نے شہر ی کے مکان پر قبضے کے دوران خواتین کو تشد د کا نشانہ بناڈالا ۔ جس پر اہل علاقہ نے قبضہ گر وپ کے خلاف گو ر نر ہاؤس کے باہراحتجاج اور شدیدنعر ے بازی کی ۔پو لیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔