اڑھائی سال قبل قتل ہونیوالے شخص کے قاتل نہ پکڑے جا سکے، لواحقین کا مظاہرہ

لاہور( نامہ نگار )لاہور کے علاقہ اچھرہ احاطہ مول چند کے رہائشیوں نے ڈھائی سال قبل محنت کش نفیس احمد کے نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ غریب مقتول کے قاتل ابھی تک گرفتار نہیں ہوئے جبکہ اس کی بیوہ اورڈھائی سال کی بچی بے آسرا اور فاقوںمر رہے ہیں۔