عید کیلئے ریسکیو1122کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
لاہور(نامہ نگار)پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) کی ایمبولینس ،ریسکیو اورفائر سروسز پنجاب کے تمام اضلاع میں عید الفطرکی تعطیلات پر ایمرجنسی میں مدد کے لیے ہائی الرٹ رہیں گی۔ تمام ضلعی ایمرجنسی سروسز نے مقامی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عید کے لئیــ"ایمرجنسی ریسکیو پلانز"کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس سلسلے میں اہم مقامات، مساجد اورعید گاہوں پرایمبولینس اور فائر وہیکل کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ ریسکیو موبائل پوسٹیں بھی قائم کی جائیں گی۔