یکساں پارکنگ فیس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ملتوی

یکساں پارکنگ فیس کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کیلئے ہائیکورٹ میں دائر درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے نجی پارکنگ سٹینڈز میں ضلعی حکومت کی رائج کردہ پارکنگ فیس کے نفاذ کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کردی،عدالت نے رجسٹرار آفس کو تمام درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ بنچ کے پاس فکس کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزار شہلا رضا کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ضلعی حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے نجی پلازوں اور نجی عمارتوں میں موجود پارکنگ سٹینڈز میں یکساں فیس کے نفاذ کا نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کو اس قسم کے نوٹیفیکشن جاری کرنے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں ہے لہذا ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔