ہائیکورٹ نے سیشن کورٹ کو سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ہائیکورٹ کے جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے سیشن عدالت کو سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے جاری کئے گئے حکم امتناعی میں نو ستمبر تک توسیع کر دی۔سابق ایڈیشنل سیکرٹری الیکشن کمیشن افضل خان کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ممبر ریاض کیانی نے الیکشن سے متعلق بیان دینے پر انکے خلاف سیشن عدالت میں استغاثہ دائر کررکھا ہے ۔