گھر اور موبائل فون شاپ میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

گھر اور موبائل فون شاپ میں آتشزدگی لاکھوں مالیت کا سامان جل گیا

لاہور( نامہ نگار) آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقہ میں اشرف کے گھر آگ لگنے سے لاکھوں مالیت جبکہ نواں کوٹ کے علاقہ میں موبائل فون کی دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل گیا ۔