کمپیوٹر آپریٹر کے 11 سال کے واجبات کی عدم ادائیگی ہائیکورٹ نے چیئرمین نیشنل ہائی ویز کو طلب کر لیا

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئر مین کو عدالت میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ سہیل لطیف نے استدعا کی کہ عدالتی احکامات کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام اسے گیارہ سالوں کے واجبات ادا نہیں کر رہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے موقف اختیار کیا کہ کمپوٹر آپریٹر سہیل لطیف کے سابق واجبات کی ادئیگی کے لئے کیس زیر غور ہے۔