مشکوک سرگرمیوں میں ملوث کانسٹیبل گرفتار حساس اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا

لاہور(نامہ نگار )حساس اداروں نے ایک ایس پی کے کانسٹیبل ڈرائیور کو کو مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کانسٹیبلری کا کانسٹیبل خالدبیگ اچھرہ کے علاقہ شاہ جمال کالونی میں بیوی ،بچوں کے ساتھ رہائش پذیرہے جبکہ آج کل وہ ماڈل ٹاؤن میں رہائش پذیر ایس پی ریلوے ملتان حسن رضا خان کے گھر ڈرائیور کی ڈیوٹی کررہا تھا ۔