لاہور ہائی کورٹ نے صدر مملکت کی اہلیت سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی

لاہور ہائی کورٹ نے صدر مملکت کی اہلیت سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی

لاہور(آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے صدر مملکت کی اہلیت سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔ منگل کو جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔درخواست سید ظفر حسین کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ صدر مملکت کے لیے اسلامی تعلیمات کی پابندی کو لازمی قرار دیا جائے جس کے لئے آئین کے آرٹیکل 41سیکشن 2میں ترمیم کی جائے ۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آئین میں صدارتی امیدوار کی اہلیت اور انتخاب کے بارے واضح رہنمائی موجود ہے جبکہ آئین میں ترمیم کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے ۔ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں لہٰذا درخواست مسترد کی جائے، فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا گیا تھا ۔