لاہور: ایک کروڑ 9 لاکھ کے ڈاکے، چار روز قبل ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونیوالا دم توڑ گیا

لاہور: ایک کروڑ 9 لاکھ کے ڈاکے، چار روز قبل ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونیوالا دم توڑ گیا

لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ چار روز قبل ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہونے والا دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ روڈ پر عمر فارق کی فیکٹری میں 6ڈاکو گھس آئے۔ سکیورٹی گارڈ شعبان کو یرغمال بنا کر فیکٹری سے 80لاکھ روپے مالیت کا آئل، تار اور جنریٹر پارٹس لوٹ لئے اور فرار ہوگئے۔ واپڈا ٹائون میں فرحان کے گھر ایک خاتون اور دومرد ڈاکو داخل ہوئے۔ انہوں نے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 12لاکھ روپے مالیت جبکہ علوی ٹائون میں لطیف کے گھر سے چار ڈاکوؤں نے 6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ لیاقت آباد میں بیکری سے5 لاکھ روپے، جوہرٹائون میں صغیر سے 3لاکھ روپے، جوہر ٹائون میں عقیل کی فیملی سے 95ہزارروپے اور موبائل فون، شاہدرہ ٹائون میں بشارت سے مو ٹرسائیکل، موبائل فون، نواب ٹائون میں عثمان سے ہزاروں روپے نقدی اور موٹرسائیکل،شادباغ تاج باغ میں مزمل کی دکان سے 73ہزارروپے اور موبائل فون، نواب ٹائون میں ریاض کی دکان سے 86ہزارروپے اور موبائل فون، اقبال ٹائون میں افضال سے 41ہزارروپے اور موبائل فون، راوی روڈ میں سلطان کی دکان سے 15ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے اکبر ی منڈی سے وہاب کا ٹرک، غازی آباد سے لیاقت، شمالی چھاؤنی سے خالد کی کاریں جبکہ جنوبی چھائونی سے ارسلان،فیصل ٹائون سے علی،ہربنس پو رہ سے مبشر اور عرفان،مصطفی ٹائون سے فریاد،چوہنگ سے شاویز،گرین ٹائون سے فہیم،نواب ٹائون سے رحمن،سمن آباد سے شفیع،اقبال ٹائون سے عماد،گلشن راوی سے حبیب،وحدت کالونی سے صہیب، بھاٹی گیٹ سے ناصر کی مو ٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ منا واں کے علاقہ میں چارروز قبل ڈ کیتی مزاحمت پرڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا 35 سالہ پراپرٹی ڈیلر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ 35سا لہ محمد خا لد کو 2 ڈاکوئوں نے گن پو ائنٹ پر مو با ئل فون اور ہزاروں روپے نقد ی لوٹنے کے بعد مزاحمت پر ٹانگ اور پیٹ میں گولیاں مار کر شد ید زخمی کردیا تھا۔