فراڈ کے اندراج مقدمہ کیلئے ماتحت عدالت کے رجوع کرنے کی ہدایت

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے ) ہائی کورٹ کے جسٹس جیمز جوزف نے 40لاکھ روپے فراڈ میں ملوث دو خواتین کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست متعلقہ ماتحت عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ۔ درخواست گذار رباب علی نے مو قف اختیار کیا کہ عائشہ نصیب اور شازیہ احمد کے ساتھ کاروبار کیا مشترکہ بنک اکائونٹ میں رقم جمع کرائی ۔ بنک مینجر سے مبینہ طور پر ساز باز کرکے 40لاکھ روپے نکلوائے ۔