خاتون کی پر اسرار ہلاکت ، ورثاء کا سسرالیوں پر زہر دینے کا الزام

خاتون کی پر اسرار ہلاکت ، ورثاء کا سسرالیوں پر زہر دینے کا الزام

لاہور+ فیروزوالا ( نامہ نگار) دو بچوں کی ماں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئی ۔ سسرالیوں کے مطابق اس نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی جبہ ورثاء نے الزام عائد کیا کہ اسے سسرالیوں نے زہر دے کر قتل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی اسد کی 30 سالہ بیوی دو بچوں کی ماں سلمیٰ گزشتہ روز گھر میں پر اسرار طور پر ہلاک ہوگئی ۔ سسرالیوں کے مطابق گزشتہ روز سلمیٰ نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی جبکہ متوفیہ کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ سلمیٰ کو اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں نے زہریلی چیز کھلا کر قتل کیا ۔