باپ کی تحویل سے بچوں کی بازیابی کیلئے مانگا پولیس کو کارروائی کا حکم

لاہور (اپنے نامہ نگار سے)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہدہ سعید نے خاتون کی جانب سے دائر حبس بے جاء کی درخواست پر متعدد بار عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پر مانگا منڈی پولیس کو حکم دیا کہ بچوں کے باپ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرے ۔نجمہ بی بی نے موقف اختیا رکیاکہ سائلہ کے شوہر اسماعیل نے چند روز قبل اسے تشدد کا نشانہ بنا کر گھر سے نکال دیا اور سائلہ کے تین بچے سات سالہ اویس ،چھ سالہ ثناء ،پانچ سالہ زین علی اور ڈھائی سالہ فیضان علی کو زبردستی چھین کر لے گیا ۔