باغبانپورہ : کرنٹ لگنے سے خاتون ، مناواں میں نوجوان ہلاک

لاہور(نامہ نگار)شہر میں دو مختلف مقامات پر کرنٹ لگنے سے 28سالہ خاتون اور18سالہ نوجوان جھلس کر ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق باغبانپورہ کے علاقے میںگھر میں میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں 28سالہ لبنیـ جبکہ مناواں کے علاقے میں 18سالہ عمر جھلس کر دم توڑگئے۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دیں ۔