ایس ایس پی سپیشل برانچ اور ایس ایچ او ہنجروال کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری

لاہور (اپنے نامہ نگار سے )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد کامران نے عدم حاضری پر ایس ایس پی سپیشل برانچ شوکت عباس اور ایس ایچ او ہنجروال کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ۔ فاضل عدالت نے مذکورہ افسران کو مانگا منڈی کی رہائشی خور شید بی بی کی جانب سے دائر استغاثہ کے سماعت کے دوران طلب کر رکھا تھا ۔ خورشید بی بی نے موقف اختیارکیا کہ مذکورہ افسروں نے سائلہ کے گھر میں زبردستی گھس کراسے تشدد کانشانہ بنایا تھا۔