ایئر پورٹس کی میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن کو دوبارہ نوٹس

ایئر پورٹس کی میڈیا کوریج پر پابندی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن کو دوبارہ نوٹس

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور پریس کلب کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیاکہ ائیرپورٹس پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر کے سول ایوی ایشن حکام کرپشن کو چھپانا چاہتے ہیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت اور سول ایوی ایشن حکام کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تیرہ جولائی کو جواب طلب کر لیا۔