گیس چوری، میٹر ٹمپرنگ میں ملوث 21 صارفین کے کنکشن منقطع

لاہور (نیوز رپورٹر) سوئی ناردرن لاہور کی سپیشل ٹاسک فورس نے گزشتہ روز چیف انجینئر آپریشن ارشد اور سینئر ڈسٹری بیوشن انجینئر بلال اصغر کی قیادت میں لاہور میں23مختلف مقامات پر چھاپے مار کے ڈائریکٹ بائی پاس کے 12، گھریلو میٹر کے کمرشل استعمال کے9اور میٹر ریڈنگ ریورس کرنے کا ایک کیس پکڑ کے انکے کنکشن کاٹ دئیے۔تفصیلات کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس نے مصطفی پارک محمود بوٹی، احمد ٹاون، شادی پورہ بند روڈ، ہیڈ بلوکی اور باغبانپورہ میں 285گھروں کو 5 بائی پاسز کے زریعے چوری کی گیس فراہم کرنیوالے نیٹ ورک بیکار بنا دئیے جبکہ عمر دین فاونڈری افشاں پارک، احمد ٹاون،حسن فاونڈری احمد ٹاون، جی کے ری رولنگ ملز محمود روڈ، سن وے ہوٹل نزد ایڈن ایونیو سوسائٹی، فیاض بھٹی خشت، احمد ٹاون اسلم اخبر علی پٹ فرنیس کتھیالی کو بائی پاس سے چوری شدہ گئس فراہم کرنیوالے نیٹ روک بیکار بنا کر کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی،اسی طرح ایم فاروق ماڈل ٹاون، دعا فوڈز ماڈل ٹاون لنک روڈ، میمو ریز این ہوٹل ماڈل ٹاون، مشتاق احمد مولڈنگ مشینری، ضیااللہ پائپ فیکٹری کھڈیاں خاص، ڈاکٹر لیاقت کوٹ قصور، ایمن عمران(نمکو فیکٹری) ایم اکبر (پلاسٹک مولڈنگ مشین) امین پارک، مسمات ہاجراں بی بی (پلاسٹک مولڈنگ مشین)، ایم شفیق وائر ہیٹنگ کھاڑک میں میٹر ریورس کرنے کا کیس اور کوٹ لکھپت میں ایم مہار فیشن ایپرل کو خود ساختہ گیس کنکشن کے ذریعے چلاتے پکڑ کر متعلقہ پولیس سٹشنوں میں اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی ہے، سپیشل ٹاسک فورس کے مطابق پولیس نے اب تک32 درخواستوں مین سے صرف11پر ایف آئی آر درج کی ہے مگر تاحال کسی ایک ملزم کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔