گھریلو حالات و قرض خواہوں سے تنگ 3 نوجوانوں نے خودکشی کرلی

گھریلو حالات و قرض خواہوں سے تنگ 3 نوجوانوں نے خودکشی کرلی

لاہور / اوکاڑہ (نامہ نگاران) گھریلو حالات سے تنگ 3 افراد نے خودکشی کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا کے نواحی گاﺅں بدھوکی میں گھریلو ناچاقی پر نوجوان انتظار علی ولد غفار نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ دریں اثناءگھریلو حالات سے تنگ اوکاڑہ کے نوجوان نے پھندا لے کر خودکشی کر لی ہے۔ چک نمبر 19ون آر کے رہائشی نوجوان غلام علی شاہ اپنے گھریلو حالات سے تنگ تھا۔ گذشتہ روز اس نے زرعی رقبہ میں ایک ششیم کے درخت سے لٹک کر پھندا لیا اور خودکشی کرلی۔ نامہ نگار کے مطابق ماموںکانجن کا ایک نوجوان لکی کمیٹیوں کا شکار ہوگیا، قرض خواہوں سے تنگ نوجوان نے زیریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ نواحی گاﺅں 505گ۔ ب آبادی پربانہ کے 27 سالہ نوجوان حسنین نے کمالیہ کے ایک شخص کے پاس اپنی اور دوستوں کی لکی کمیٹیاں ڈلوائیں۔ کمیٹی مالک فراڈ کرکے بیرون ملک فرار ہوگیا جس کے بعد کمیٹیوں کے متاثرین نے حسنین کو پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا جسے حسنین میں ادا کرنے کی سکت نہ تھی جس سے تنگ آکر حسنین نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں ا±سے الائیڈ ہسپتال لیجایا جارہا تھاکہ زندگی کی بازی ہار گیا۔