کار دریائے راوی میں جا گری، مسافر محفوظ

فیروز والا (نامہ نگار) دریائے راوی میں کار گر جانے کے باعث گہرے پانی میں ڈوب گئی، کار سوار محفوظ رہے۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کی چھٹی کے باعث ایک فیملی کار پر سوار ہو کر راوی سائفن پر سیر کرنے کے لئے گئے جنہوں نے اپنی کار کو راوی کے کنارے کھڑا کر دیا۔ خود سیر کرنے میں مصروف ہو گئے۔ اس دوران کار کی ہینڈ بریک فری ہو جانے کی وجہ سے کار راوی کے گہرے پانی میں جا کر ڈوب گئی، تاہم کار راوی سے نہ نکالی گئی۔