ڈکیتی کے دوران محنت کش کو قتل کرنے والا اشتہاری 3 سال بعد گرفتار

ڈکیتی کے دوران محنت کش کو قتل کرنے والا اشتہاری 3 سال بعد گرفتار

سیالکوٹ (نامہ نگار) صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈکیتی کے دوران محنت کش کو قتل کرنے والے خطرناک اشتہاری مجرم کو ساڑھے تین سال کے بعد گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں مطلوب اشتہاری مبارک علی نے ساڑھے تین سال قبل اپنے ساتھیوں کی مدد سے تھانہ صدر کے علاقہ کوہاڑ روڈ پر واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک محنت کش نصرت علی کو قتل کر دیا۔ پولیس نے اشتہاری کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا جس سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کا ایک ساتھی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہو چکا ہے جبکہ ایک ملزم جیل میں عمر قید کی سزا بھگت رہا ہے تاہم یہ اشتہاری مجرم مفرور تھا جس کی گرفتاری پولیس کیلئے چیلنج تھی۔