ڈسکہ: غلطی سے تیزاب پینے سے 40 سالہ شخص جاں بحق

ڈسکہ (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) غلطی سے تیزاب پینے سے 40 سالہ شخص ہلاک تفصیل کے مطابق موضع ستراہ کے رہائشی 40 سالہ محمد آصف میواتی جو کہ نشہ بھی کرتا تھا گزشتہ روز غلطی سے ٹوائلٹ میں استعمال ہونے والا تیزاب پی گیا جس سے اس کی حالت تشویشناک ہو گئی اسے طبی امدا کے لئے ہسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا جسے نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں دفن کر دیا گیا۔