مانگا منڈی:بس سٹاپ سے 2 لڑکیاں اغوا

مانگا منڈی:بس سٹاپ سے 2 لڑکیاں اغوا

مانگا منڈی (نامہ نگار) مانگا منڈی بس سٹاپ سے 2 دوشیزائیں اغوا کر لی گئیں دنوں ایک مقامی فیکٹری میں کھاتہ مکینک کے طور پر کام کرتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لال محمد کی بیٹی اور بھانجی مقامی کاٹن ملز میں کام کرتے ہیں۔ گزشتہ روز لال محمد رات کو ہی فیکٹری میں چلا گیا جب کہ اس کی بیٹی ردا لال اور بھانجی ارم اکرم جن کی عمریں تقریباً 15 سال ہیں فیکٹری جانے کے لئے مانگا منڈی بائی پاس بس سٹاپ پر پہنچیں تو ناصر اور عظیم پہلے ہی سے بس سٹاپ پر موجود تھے جنہوں نے دونوں کو ورغلا کر کار میں بٹھا لیا اور اغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔