لاکھوں کی وارداتیں‘ ڈاکوﺅں نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں

لاکھوں کی وارداتیں‘ ڈاکوﺅں نے 2 افراد کو گولیاں مار دیں

لاہور(نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا جبکہ ڈاکوو¿ں نے مزاحمت کرنے پر دوافرادکو فائرنگ کر کے شدےد زخمی کر دیا۔ مزنگ کے علاقہ میں دو ڈاکوو¿ں نے ایل پی جی گیس فروخت کرنے والی دکان میں ڈاکوﺅںنے گھس کر دکاندار شیر محمد اور گاہگ محمد ریاض کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر لوٹنے کی کوشش کی تو محمد ریاض نے مزاحمت کر دی جس پر ڈاکوو¿ں نے فائرنگ کر کے شیر محمد اور محمد ریاض کو شدےد زخمی کردےا اور فرار ہو گئے۔ ڈاکوﺅں نے نشتر کالونی میں نصیب اللہ کے گھرگھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 10لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن میں حمزہ کے گھر سے 8لاکھ، سبزہ زارمیں فرقان کے گھر سے7لاکھ، نصیر آباد میں ناصر کامران کے گھر سے6لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے ہنجروال میں جبار کی فیملی سے6لاکھ، لیاقت آبادمیں مجید کی فیملی سے5لاکھ، اقبال ٹاﺅن میں سرورکی فیملی سے 4لاکھ، گلبرگ میں سلمان کی فیملی سے 3لاکھ، شاد باغ میں نذیر کی فیملی سے2 لاکھ، جوہر ٹاﺅن میں مسز جاوید سے ایک لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے۔ ڈاکوﺅںنے اسلام پورہ میں فیصل سے موٹر سائیکل،77ہزار روپے اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں لیاقت سے موٹر سائیکل،6ہزار روپے اورموبائل فون، لٹن روڈ میں کاشف سے 80ہزار روپے اورموبائل فون، غازی آباد میں مظفر سے 75ہزار روپے اورموبائل فون، ستوکتلہ میں طالبعلم زوہیب سے لیپ ٹاپ، 50ہزار روپے اورموبائل فون، شفیق آباد میں جاوید سے 66ہزارر وپے اورموبائل فون، اچھرہ میں کامران سے 30 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے ہربنس پورہ میں ضمیر کے گھر کے تالے توڑکر 2لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ چوروں نے گلشن اقبال سے عامر ، گلبرگ سے آصف، سول لائن سے عثمان، نصیر آباد سے قمرکی گاڑیاں جبکہ ہنجروال سے سہیل، گرین ٹاﺅن سے شیراز، شاد باغ سے ناصر، اقبال ٹاﺅن سے زمان، گارڈن ٹاﺅن سے ذوالفقار، سندر سے سدھیر، ہربنس پورہ سے جاوید، شاہدرہ ٹاﺅن سے احسان، پرانی انارکلی سے جمال، گوالمنڈی سے کاشف کی موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔