شب برات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں:طارق ظفر

 کاہنہ(نامہ نگار) ڈی ایس پی طارق ظفر نے ایس ڈی پی او کاہنہ کا چارج سنبھالتے ہوئے کہا کہ شب برات کے روز سرکل کاہنہ کے تھانوں نشتر کالونی،کوٹ لکھپت اور تھانہ کاہنہ میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، علاقے کی مساجد اور مزاروں پر سخت سکیورٹی اقدامات کئے ہیں سیاسی و مذہبی تنظیموں کے عہدیداروں سے بھی اپیل ہے کہ وہ مقامی پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔