سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے 6 ارکان گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گروہ کے 6 ارکان گرفتار

لاہور(سٹاف رپورٹر)اےنٹی وہےکل لفٹنگ سٹاف سٹی نے کارےں چھےننے اور چوری کرنے کی وارداتوںمےں ملوث بےن الاضلاعی گروہ کے سرغنہ سمےت 6 ملزموں کو گرفتارکر کے ان کی نشاندہی پر مختلف وارداتوں مےں چھےنی اور چوری کی ہوئی65 لاکھ روپے سے زائد مالےت کی کارےں، ماسٹر کےز، تالے کھولنے کے دےگر اوزار اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے۔ تفصےلات کے مطابق سی سی پی او لاہور چوہدری شفےق احمد نے شہر مےں گاڑیاں چھےننے اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے تدارک کے لئے اےس پی سی آر او جاوےد اقبال کو خصوصی ٹارگٹ دےا جنہوں نے ڈی اےس پی سٹی اےنٹی کار لفٹنگ آصف جاوےدکی سربراہی مےں دےگر اہلکاروں پر مشتمل پولےس ٹےم تشکےل دے کر انہےں ان وارداتوں مےں ملوث گروہ کی گرفتاری پر مامور کےا۔ پولےس ٹےم نے خفےہ اطلاع پر گروہ کے سرغنہ شرافت عرف علی کو اس کی دو ساتھی عورتوں زبےدہ عرف شاہدہ، سوےرا عرف چوانی اور دےگر 3 ساتھےوں عارف، عمران شہزاد اور عامر سمےت گرفتارکر لےا ہے۔ ملزموں کی نشاندہی پر پولےس نے 65 لاکھ روپے مالےت کی 7 کارےں، ماسٹر کےز، گاڑےوں کے تالے کھولنے کے دےگر اوزار اور ناجائز اسلحہ برآمد کےا ہے دوران تفتےش ملزموں نے تھانہ شاہدرہ ٹاﺅن، ٹاﺅن شپ، جوہر ٹاﺅن، قلعہ گجر سنگھ، ستوکتلہ، کوٹ لکھپت، شمالی چھاﺅنی، تھانہ پھول نگر قصور، فےکٹری اےرےا شےخوپورہ، نواب ٹاﺅن، اچھرہ، قائداعظم انڈسٹرےل اےرےامےں گاڑےاں چھےننے اور چرانے کی 15 وارداتوںکا اعتراف کےا ہے جبکہ ملزموں کے خلاف قصور شےخوپورہ اور لاہور کے مختلف تھانوں مےں گاڑےاں چھےننے اور چوری کرنے کے متعدد مقدمات بھی ٹرےس ہوئے ہےں۔ ڈی آئی جی انوےسٹی گےشن ذوالفقار حمےد نے پولےس ٹےم کے لئے نقد انعامات اور تعرےفی اسناد دےنے کا اعلان کےا ہے۔