زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ‘ ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی

زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر مزدور جاں بحق ‘ ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی

لاہور + فیروزوالا (نامہ نگاران) گرین ٹاﺅن کے علاقہ میں زیر تعمیر مکان کا لینٹر گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک مزدور ہلاک جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہو گےا۔ جب کہ ٹریفک حادثات میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔ بتایاجاتاہے کہ گرین ٹاﺅن کے علاقہ کیراں پنڈ میںواقع ایک زیر تعمیر مکان کی چھت پر لینٹر ڈالاجا رہا تھا کہ اچانک زوردار دھماکہ سے لینٹر نیچے گر گیا جس کے نتیجہ میں دو مزور حنیف مسیح اور سلامت ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے مزدوروں کو اپنی مدد آپ کے تحت ملبے سے باہر نکالا۔ دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جاےا جا رہا تھا کہ حنیف مسیح نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دےا جبکہ دوسرے سلامت کوہسپتال داخل کر دیا گیا ہے ۔جہاں اس کے حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔ پولیس نے مالک مکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دریں اثنا جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تیز رفتار رکشہ الٹنے سے خاتون سمیت تین افراد عبدالوحید اور مشتاق وغیرہ زخمی ہو گئے۔ شاہدرہ کے قریب ڈالہ ویگن کی سائیڈ لگنے سے راہگیر زخمی ہو گیا۔