بھلوال: معمولی جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو گولی مارکر قتل کر دیا

بھلوال: معمولی جھگڑے پر بیٹے نے باپ کو گولی مارکر قتل کر دیا

بھلوال (نامہ نگار) سگے بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر باپ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی موضع بن حبیب کے پندرہ سالہ نوید سے اس کے والد مشیر علی کا کسی بات پر جھگڑا ہو گیا جس پر طیش میں آکر نوید احمد نے اپنے والد پر فائرنگ کر دی جو جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔