نہری پانی چوری کی وارداتیں بڑھ گئیں، 2 کسان گرفتار
نارنگ منڈی (نامہ نگار) نہری پانی چوری کی وارداتیں عروج پرپہنچ گئیںمحکمہ انہار کی جانب سے چھاپوںکے باوجود نہری پانی چوری کی وارداتوںمیں کوئی کمی نہ آنے پرٹیل کے کسانوں اور زمینداروں کو شدیدپریشانی اٹھاناپڑرہی ہے اور دھان کی فصل شدیدمتاثرہورہی ہے۔ متعدد پانی چوروںکیخلاف مقدمہ درج کرکے دو کسانوں لیاقت اوررحمت کو پانی چوری کے الزام میں گرفتارکرکے حوالات میں بندکردیاہے ملزمان نے راجباہ کالاشاہ کاکو کے موگہ جات توڑ کر محکمہ کو شدیدنقصان پہنچایااور سرعام پانی چوری کرتے رہے ۔