مصطفی آباد سرکاری نالہ پر با اثر افراد کا قبضہ، کالونی جوہڑبن گئی
مصطفی آباد/للیانی(نمائندہ نوائے وقت)امیر کالونی وارڈ نمبر1کے سرکاری نالے پر با اثر افراد نے دیوار کھڑی کرکے پانی بند کر دیا ، جس کی وجہ سے متعدد گلیاں جوہڑ کا نقشہ پیش کرنے لگی، گندہ پانی لوگوں کے دروازوں تک پہنچ گیا، مسجد کو جانے والا راستہ بھی بند، علاقہ میں وبائی امراض پھوٹنے لگی، بچے خطر ناک بیماریوں میں مبتلا، اہل علاقہ سراپہ احتجاج، اہلیان امیر کالونی نے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانی کی نکاسی کیلئے بنایا گیا نالہ فوری کھولا جائے۔