شرقپور: پی ٹی سی ایل کے دفتر سے 22 بیٹریاں چوری
شرقپور شریف (نامہ نگار ) شرقپور میں نامعلوم افراد ٹیلی فون کے دفتر سے 22 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے پی ٹی سی ایل شرقپور کے دفتر سے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور کمرے میں پڑی ہوئی 22 بیٹریاں چوری کرکے لے گئے جبکہ مقامی پویس نے گارڈ سرمد عتیق کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔