لیاقت آباد: درندے کی 4 سالہ بچی سے زیادتی، ملزم گرفتار
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں4 سالہ ننھی بچی کو زیادتی کانشانہ بنا ڈالا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے افراد میں سے 1 نے اعتراف جرم کرلیا ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ لیاقت آباد کے علاقہ میں 4 سالہ ننھی (ز) کو شفیق نامی درندے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔