نہر سے ملی نعش کی شناخت، نوجوان کو اغواءکے بعد مارا گیا، ماں کا پولیس اہلکاروں پر الزام ، بددعائیں
فیروز والہ (نامہ نگار) خان پور نہر سے ملنے والی نعش کی شناخت تنویر حسین کی نکلی صغراں بی بی کا بیٹا ویگن کنڈیکٹر نوجوان تنویر کچھ روز قبل اغواءہو گیا تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ بھی درج ہے ۔ پولیس نے نعش کو پہلے لاوارث قوار دی جب صغراں بی بی تھانہ میں پہنچی تو بیٹے کی نعش دیکر دھاڑیں مار کر رونے لگی پولیس نے نعش تنویر کی نہ ہونے کا دعویٰ کیا خاتون نے تھانہ کے پولیس کو ہاتھ اٹھا کر بددعائیں اور الزام عائد کیا ہے کہ بیٹے کے قتل میں پولیس اہلکار ملوث ہیں۔