نئی چوکی القریش کا قیام، ایس پی کینٹ ڈویژن ڈاکٹر فہد مختاراور ایم پی اے محمد علی کھوکھر نے افتتاح کیا
ملتان (خبر نگار خصوصی) تھانہ مظفر آباد میں نئی چوکی القریش کا قیام ایس پی کینٹ ڈویژن ڈاکٹر فہد مختاراور ایم پی اے محمد علی کھوکھر نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی مظفر آباد مہر فیاض سنپال، ایس ایچ او مظفر آباد محمد اکرم اور علاقہ کے شہری بھی موجود تھے۔ پولیس چوکی القریش، القریش کالونی فیز III میں قائم کی گئی ہے۔ اس چوکی پر انچارج سمیت دیگر افسران و اہلکاران تعینات کر دیئے گئے ہیں۔